ایمز ٹی وی(فیصل آباد) چودہ سالہ لڑکے کے اغوا کی خبر جھوٹی نکلی۔ رشتے دارشہر میں احتجاج کرتے رہ گئے اور گھر سے ناراض ہو کر نکلنے والا جواد داتا دربار لاہور سے مل گیا۔
رشتے داروں کا کہنا تھا کہ جواد گھر سے ٹیوشن پڑھنے کیلئے نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔ مبینہ اغوا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رشتے داروں نے سفیانہ روڈ پر خوب احتجاج کیا، ٹائر جلائے اورنعرے لگائے تھے۔
بھرپور احتجاج کے بعد فیصل آباد پولیس نے اغوا کے شبہ میں ٹیچر کو حراست میں لے لیا لیکن جواد لاہور پولیس کو داتا دربار کے قریب مل گیا۔
جواد سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے گھر والوں سے رابطہ کر کے اسے ان کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق بچہ گھر سے ناراض ہو کر نکلا تھا