جمعہ, 26 اپریل 2024


میجر شبیر شریف شہید، جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے  

ایمزٹی وی (لاہور) نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجر شبیرشریف شہید کا آج 44 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں جنرل آفیسر کمانڈنگ فدا حسین اورمیجر جنرل سجاد علی نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے میجر شبیرشریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943 کو گجرات کے قصبے کنجاہ میں پیدا ہوئے تھے۔ میجر شبیر شریف شہید نے 1971ء کی جنگ میں سلیمانکی کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment