ایمز ٹی وی (فیصل آباد) پنجاب حکومت نے پولیس کو مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کرنے سے سختی سے روک دیا ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف کارروائی صرف سینئر افسران کے حکم پرکاروائی کی جائے گی۔پنجاب حکومت نے ڈی سی او اور سی پی او کو موقع پر موجود رہنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے ، جبکہ تحریک انصاف کا فیصل آباد میں جلائو گھیرائوجاری ہے کارکن سڑکوں پر نکل آئےہیں اور ٹریفک بھی روک دی گئی ہے ، دوسری طرف پی ٹی آئی اورن لیگ کےکارکنوں کےدرمیان ناولٹی پل پرتصادم جاری ہے اور تحریک انصاف کی خواتین نے بھی ناولٹی چوک پر دھرنا دیا ہوا ہے،چناب چوک پرصورتحال کشیدہ ہیں اور دکانیں بند کرادی گئیں۔جبکہ تصادم میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں دوسری طرف سمندری روڈ پر بھی تحریک انصاف کےکارکنوں کا احتجاج جاری ہے، جبکہ فیصل آباد'' گو نواز گو'' اور ''رو عمران رو'' کےنعروں سے گونج اٹھا ہے، واضح رہے کہ فیصل آباد میں 4 ہزارسےزائد پولیس اہلکارسیکورٹی پر مامورہیں،جبکہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ آج ساڑھے 3بجےفیصل آبادپہنچوں گا