ایمزٹی وی(لاہور) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے حق میں کراچی میں رات کے اندھیرے میں کوئی بینرز لگا گیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے ان کی پذیرائی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی انہیں اکٹھا کیا، اپوزیشن کے فیصلے کے مطابق پانامہ لیکس پر کمیشن تشکیل کے لیے بل بھی پارلیمان میں پیش کردیا ہے۔
حکومت نے بلڈوز کرنے کی کوشش کی تو پھر مشکلات حکومت کے لیے ہی پیدا ہوں گی، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت آسانی کے ساتھ کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو کراچی کے جلسے میں تحریک انصاف نے دعوت دی تو پیپلز پارٹی علامتی شرکت کرے گی