ایمزٹی وی (سیاسی) فیصل آباد میں گذشتہ روز جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کو سپرد خاک کردیا گیا۔ شہر میں آج معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہیں۔ فیصل آباد میں کل کی ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے بعد آج تعلیمی ادارے، دفاتر اور دکانیں کھلی ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔ ہنگامہ آرائی کےدوران جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی نماز جنازہ پیپلز کالونی کے علاقے پہاڑی والی گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جسکے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تحریک انصاف کےکارکن کی ہلاکت کے سوگ میں وکلا فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ پرتشدد واقعات میں جیو کے کیمرہ مین ظہیر خان، دو پولیس اہلکار اور پانچ شہری زخمی بھی ہوئےتھے ۔