پیر, 25 نومبر 2024


پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے،شہباز شریف

ایمزٹی وی(لاہور)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔


لاہور سے جاری مراسلہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاک افواج نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر پاک سرزمین تنگ کردی گئی ہے۔ پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment