پیر, 25 نومبر 2024


چیچہ وطنی این اے 162، امن وامان قائم رکھنے کیلئےفوج طلب


ایمزٹی وی(چیچہ وطنی)چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 162 پر 19 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے لیے حلقے کے 3لاکھ 12ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔


چیچہ وطنی حلقہ این اے 162 میں ضمنی انتخاب کے لیے میدان 19ستمبر کو سجے گا، حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد293ہے جن میں 22 کو حساس قرار دیا گیاہے اور امن وامان قائم رکھنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔


میڈیا اراکین کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔این اے 162میں 7امیدار انتخابی عمل میں حصہ لیں گے۔


تاہم ن لیگ، محمد طفیل جٹ، پیپلز پارٹی کے شہزادسعید چیمہ اور پی ٹی آئی کے رائے مرتضیٰ اقبال کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔


حلقے میں تینوں جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے، عمران خان کل چیچہ وطنی اسٹیڈیم انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment