جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان اور ترکی دوستانہ تعلقات میں بندھے ہیں،شباز شریف


ایمزٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وزیر اعظم ترکی کے چیف ایڈوائزر عمر فاروق قورقماز نے لاہور میں ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں اور ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جو اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف بغاوت کی کوشش ناکام بنا کر ترک عوام نے جمہوریت کے ساتھ غیرمتزلزل لگاؤ کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر عمر فاروق قورقماز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، ترک قیادت اور عوام وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment