ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے,احسن اقبال
ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ کسی طالب علم کوسیاسی بنیاد پرلیپ ٹاپ نہیں دیے جارہے ۔ احسن اقبال کاکہناتھا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ نوجوانوں کو رشوت دی جارہی ہے،لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں نوجوان لیپ ٹاپ ملنے کے بعد آئی ٹی ماہر بن چکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بھی ملک میں اچھا کرے گا وہ بیلٹ کی طاقت سے آئے گا،ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنےوالے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ آنا چاہیے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھاکہ آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں ہم نے حصہ لیاہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ میری نظر میں عمران خان(ن)لیگ کے سب سےبڑی خیرخواہ ہیں،وفاقی وزیرنے کہاکہ عام آدمی دیکھ رہا ہے 2016 کا پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے۔
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی کا کہناتھاکہ2 نومبرکو اسلام آباد بند نہیں ہوگا،تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائےگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست عوامی منشاکے خلاف ہے،عمران خان اپنی طرز سیاست سے ہمیں پے درپے کامیابیا ں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احسن اقبال کا کہناتھا کہ عمران خان کی وجہ سے2018میں دوتہائی اکثریت مل جائےگی۔