جمعہ, 22 نومبر 2024


شیخ رشید رات12بجے لال حویلی سے غائب، زعیم قادری


ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا چوہا خود کو بہت بڑا لیڈر کہتاہے جو مغلظات بکنے کے بعد دوبارہ بل میں چلا گیا ہے۔

” ہاتھ میں سگھار حکومت کو للکار “شیخ رشید موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کمیٹی چوک پہنچ گئے ،”ڈرنے والے دن پید ا نہیں ہوا ہمت ہے تو گرفتار کرو، : کارکنوں سے خطاب

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ شیخ رشید رات12بجے لال حویلی سے غائب ہو گئے تھے اور اب وہ مغلظات بکنے کے بعد دوبارہ بل میں چلے گئے ہیں۔ شیخ رشید آئین پامال کرتے ہوئے اسلام آباد بند کرنے کی پلاننگ کر رہے تھے لیکن قوم نے پاکستان کو بند کرنےوالوں کو سبق سکھایا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اکسانے والے کو قانون کے دائرہ کار میں لاناریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید رات12بجے لال حویلی سے غائب ہو گئے جبکہ کچھ جگہوں پر اکا دکا کارکنوں نے نعرے لگائے اور چلے گئے۔ قوم عمران خان کے جھوٹ سے تنگ آچکی ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو قانون کے دائرہ کار میں لائیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment