جمعہ, 22 نومبر 2024


گوگل نے نئی ایپل متعارف کروادی



ایمز ٹی وی(لاہور)گوگل نے ”اینڈرائڈآٹو“ کا نیا ورژن لانچ کر دیا ہے جس کے باعث گاڑی مالکان کی سب سے بڑی مشکل آسان ہو گئی ہے

کیونکہ اس ایپلی کیشن کے باعث اب اینڈرائڈ آٹو استعمال کرنے کیلئے گاڑی میں مہنگے یونٹ لگانے کی ضرورت نہیں۔فیس بک کے وہ پانچ اہم ترین فیچرز جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں، جانئے اور محفوظ ہوجائیں


نئے ورژن کے باعث اب سمارٹ فون کو چاہے ایس بی یا پھر بلوٹوتھ کے ذریعے کنیکٹ کر کے اینڈرائڈ آٹو کے تمام فیچرز گاڑی میں لگی سکرین پر بھی چلائے جا سکتے ہیں۔ اینڈرائڈ آٹو میں وہ تمام ضروری فیچرز موجود ہیں جن کی ڈرائیونگ کے دوران ضرورت پیش آ سکتی ہے۔


اس ایپلی کمیشن میں موسیقی کو کنٹرول کرنے، وائس کمانڈز کے ذریعے پیغامات بھیجنے ، کال کرنے کی سہولت میسر ہے جبکہ ڈرائیونگ کے دوران اگر کوئی موصول ہوئی تو پوری سکرین پر کال کرنے والے کی تفصیلات بھی نظر آئیں گی۔ کسی بھی سمارٹ فون کو گاڑی میں یو ایس بی یا بلوٹوتھ کے ذریعے کنیکٹ کرنے پر یہ ایپلی کیشن خود بخود لانچ ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ گوگل میپ پر منزل کی جانب جانے والے راستہ بھی نظر آئے گا اور صارف باآسانی اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔

’آپ اپنے دوست کی پروفائل پکچر کیسے تبدیل کرسکتے ہیں؟‘ جانئے اس سمیت واٹس ایپ کے وہ 10 فیچرز جن کے بارے میں لوگوں کو معلوم نہیں
اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کیلئے آپ کے سمارٹ فون میں اینڈرائڈ کا کم از کم ورژن 5.0 یعنی لالی پاپ ہونا ضروری ہے۔ ایپلی کیشن کو انسٹال کریں اور اسے گاڑی کے ساتھ کنیکٹ کریں تو یہ خودبخود ہی آن ہو جائے گی اور ابتدائی سیٹ اپ کے بعد اسے باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment