ایمز ٹی وی(لاہور) مسلم لیگ ن کے رہنماءحمزہ شہباز نے پنجاب کے پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا ہے،اجلاس میں میئرز اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی،اعلان بھی متوقع ہے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے وزیر اعظم نے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت مکمل کرلی ہے،آج حمزہ شہباز نے پنجاب کے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کریں گے،ذرائع کے مطابق میئرز اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کےناموں کو حتمی شکل دی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی حتمی مشاورت کی جائےگی،امیدواروں کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔