ایمز ٹی وی (پنجاب) اکرام الحق کا مقتول نیئر عباس کے اہخانہ سے صلح نامہ طے پاگیا جس کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد ملتوی کیا گیا۔نیئر عباس کے بھائی مختار حسین اور والدہ نے صلح نامہ پر دست خط کردیئے ہیں۔اکرام الحق کے وکیل غلام مصطفیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صلح نامے کے بعد مجرم کی سزا پر عمل درآمد ملتوی کردیا گیا ہے، صلح نامے پر مقتول کی والدہ، بھائی اور ایف آئی آر درج کرنے والے خاندان کے فرد نے دستخط کیے۔ان کا کہنا تھا کہ سزا پر عملدر آمد کا حکم پھانسی سے 30سیکنڈ قبل ملتوی ہوا۔مقتول کے لواحقین نے مجسٹریٹ کو صلح نامہ جمع کرایا تھا، جس کے بعد مجرم کی پھانسی پر عملدر آمد ملتوی ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق مقتول اور قاتل کے اہلخانہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے اور صلح نامہ پیش کیا گیا۔اکرام الحق نے 2001 میں نیئر عباس کو قتل کیا تھا جبکہ 2004 میں ان کو موت کی سزاء دی گئی تھی، صدر پاکستان نے بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔اکرم الحق کو آج کوٹ لکھپت جیل میں 6 بجکر 35 منٹ پر پھانسی دی جانی تھی.اس موقع پر جیل کے اندر اور اطراف سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے تھے۔بدھ کو اکرام الحق کے اہل خانہ نے اس سے جیل میں آخری ملاقات بھی کر لی تھی۔