جمعہ, 22 نومبر 2024


اراضی کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ، شہباز شریف


ایمز ٹی وی (لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹواری کلچر کی وجہ سے رشوت کا بازار گرم تھا ،


اراضی کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ،اب کوئی رشوت خور پٹواری عوام کو نہیں لوٹ سکتا اور رشوت خوری کے تمام دروازے بند ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اراضی کے مسائل حل کر رہے ہیں ،لینڈ ریفارمز کے ذریعے رشوت کا کلچر ختم کریں گے ۔


لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ،لینڈ ریفارمز کے ذریعے رشوت کے کلچر کا خاتمہ پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑی خدمت ہے ،اس کام کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون پر شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اراضی کے معاملات پر دیہی علاقوں میں خاندانوں کے درمیان جھگڑے اور لڑائیاں تھیں جو کہ اب ختم ہو جائیں گی ،اب فراڈ کے راستے بند ہو گئے اور ریکارڈ میں گڑ بڑ کا کوئی چانس نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جس طرح پٹواری قلم کے ذریعے اندراج کو تبدیل کردیتے تھے ،وہ سو کو ہزار اور ہزار کو دس بنا دیتے تھے ،پٹواری قوم کو لوٹ لوٹ کر کروڑوں پتی بن گئے ۔ان کاکہنا تھا کہ پٹواری کلچر نے غریب عوام کاخون چوسا اور نظام کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔شہباز شریف نے کا کہا کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے وراثتی حقوق کو تحفظ ملے گا اور خاندانوں میں لڑائی کے بجائے سکون آئے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment