ایمز ٹی وی(لاہور) جمہوری وطن پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما نواب شاہ زین بگٹی نے صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور عوامی تحریک کے مرکزی رہنماو¿ں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا، ذمہ داروں کو سزا اور ورثاءکو انصاف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب اپنے ہی ملک کے اندر اپنی ہی فورسز اس طرح اپنے شہریوں کو ماریں گی تو بیرونی دنیا کو ہم ان سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔ میں نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے حوالے سے ویڈیو کلپس دیکھے میرا دل بہت برا ہوا۔ یہ ظلم ہے اس کا ازالہ پاکستان کی عدلیہ کو کرنا چاہیے۔
اس موقع پر عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بلوچستان ہو یا کوئی اور صوبہ ظلم کا خاتمہ ہونا چاہیے، ہمیں امید ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا اور قاتل انجام کو پہنچیں گے جب انصاف نہیں ملتا تو پھر قانون ہاتھ میں لیا جاتا ہے، کسی کامیاب اور ناکام ریاست کا پیمانہ انصاف کی فراہمی اور عدم فراہمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے مرکزی ملزمان جو اس آپریشن کی نگرانی کررہے تھے وہ تمام پولیس افسران روپوش کروا دئیے گئے ہیں، آج انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے بھی سرکاری وکلا سے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کے متعلق پوچھا تو وکلاءنے کہا کہ ہمیں کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں؟۔ سرکاری وکلاءکے اس ایک جواب سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ حکومت کیا چاہتی ہے۔ اگر مرکزی ملزمان کے متعلق عدالت کو بھی لاعلم رکھنے کی کوشش کی جائیگی تو پھر وہ کون سی ایسی اتھارٹی ہے جو مرکزی ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کر سکے