ایمز ٹی وی(مظفر آباد) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے
کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بی ایس ایف اور آرمی کے جوانوں میں شدید بے چینی کا انکشاف ہوا ہے۔ اچھا کھانا اور شراب نہ ملنے پر متعدد فوجیوں کے اپنے افسران کو شوٹ کرنے کے علاوہ فوج سے بھاگنے کے واقعات منظر عام پر آگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں عرصہ دراز سے تعینات انڈین آرمی اور بی ایس ایف 29 بٹالین کے 300 سے زائد جوان ذہنی طور پر مفلوج ہو کر مختلف پاگل خانوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 100 سے زائد جوان خودکشی کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لائن آف کنٹرول اوعر برفپوش وادی میں مختلف چوکیوں پر تعینات بھارتی فوجیوں کو 3 کے بجائے صرف 2 وقت ناقص غذادی جا رہی ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے شراب اور نہ ہی کوئی موثر غذادی جاتی ہے جس کے باعث فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی کو سزا سمجھ کر قبول کرتا ہے