اتوار, 24 نومبر 2024


حکمرانوں نے سڑکوں کو ترقی کا معیار بنا لیا ہے

 

ایمز ٹی وی(لاہور)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے تعلیم کے بجائے سڑکوں کو ترقی کا معیار بنا لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں اساتذہ کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ استاد قوم کا محسن اور معمار ہوتاہے ۔ استاد کا اولین فرض ہے کہ وہ اپنے طلبہ کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے ساتھ ان کا اخلاقی معیار بلند کرے اور ان میں ایک سچے مسلمان اور کھرے پاکستانی کی صفات پیدا کرے ۔ جو استاد خود اچھے اخلاق و کردار کا حامل ہو ، اس کے طلبہ و طالبات اس کی ہر بات کو غور سے سنتے اور اسے وزن دیتے ہیں ۔ بدقسمتی سے حکومت پاکستان نے شعبہ صحت کی طرح شعبہ تعلیم کو بھی بے یارو مدد گار چھوڑ دیاہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment