ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے پولیو مہم 18 فروری تک جاری رہے گی ۔
محکمہ صحت ملتان کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 18 سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ پولیو کے قطرے گھر گھر پلانے کے علاوہ بس اڈوں ، ہوائی اڈے اور اسپتالوں میں بھی پلائے جارہے ہیں جبکہ پولیو مہم میں سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت رکھے گئے ہیں ۔