اتوار, 24 نومبر 2024


ٹیکسی سروس اوبر اور کریم پر پابندی ختم

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کیخلاف پنجاب حکومت کو کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔
ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ قانون بننے تک سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو نہیں روکا جاسکتا ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو قانون سازی ہونے تک کارروائی کرنے سے روکنے کا حکم دے جس پرعد الت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک قانون نہیں بنتا کارروائی نہیں ہوسکتی ۔یاد رہے قبل ازیں حکومت کی جانب سے ٹیکسی سروس اوبر اور کریم پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں پابندی ہٹانے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment