ھفتہ, 23 نومبر 2024


مال روڈ پر ہونے والے خود کش بم دھماکے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور پریس کلب میں مال روڈ پر ہونے والے خود کش بم دھماکے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا اور قومی پرچم سرنگوں رہا ، پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تمام تقاریب بھی منسوخ کر دی گئیں، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
لاہور پریس کلب میں گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے خلاف ’’یوم سیاہ ‘‘ منایا گیا ، جبکہ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تمام تقاریب بھی منسوخ کر دی گئیں ،پریس کلب میں سانحہ لاہور کے شہدا ء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، خزانچی شیراز حسنات، ممبران گورننگ باڈی قاسم رضا، شاہنواز رانا، اسماعیل جکھڑ، رضوان خالد، ناصر غنی، سینئر صحافی چوہدری خادم حسین، راجہ ریاض، آصف بٹ، عبدالقیوم زاہد، ندیم سلیمی، شوکت ساجد، شیر افضل بٹ، سول سوسائٹی کے رہنما محمد عبداللہ اور دیگر سینئر صحافی شریک تھے۔
لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حتمی جنگ تیز اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا، سییکورٹی فورسز کی طرح صحافی برادری کی بھی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے حکومت اور میڈیا مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ میڈیا ورکرز کی سییکورٹی کو بھی یقینی بنائیں ۔سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد نے کہا کہ حساس اداروں کی وارننگ کے باوجود لاہور کے اہم ترین جگہ پر بم دھماکہ ہونا سیکورٹی کی ناکامی ہے ، حکومت پریس کلب کے باہر اور مال روڈ پر جلسے اور مظاہروں پرپابندی پر سختی سے عمل کروائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment