ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو مزید ہوا دینے کے لیے روایتی حریف بھارت ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا اور پاک افغان بارڈر ڈیورنڈ لائن پر متنازع کتاب کی ہندو ستان میں اشاعت شروع کردی جس سے دونوں ممالک کے درمیان مزید اشتعال پید اہوسکتاہے ۔
ہندوستان کے سب بڑے پبلشر ہارش زویا پبلشر سابق سفارتکار راجیوڈوگرا کی کتاب کو شائع کر رہا ہے۔ کتاب میں جہاں ڈیورنڈلائن کی حیثیت کو متنازعہ بنا یا گیا ہے ، وہیں کتاب ممکنہ طورپر پاک افغان بارڈر کی حیثیت متنازعہ بنا کر اشتعال انگیزی کی نئی کوشش ہو سکتی ہے، راجیو ڈوگرا اس سے قبل پاک انڈیا بارڈر پر بھی کتاب لکھ چکے ہیں۔
12 نومبر 1893 میر عبدالرحمن کے ڈیورنڈ لائن معاہدے کو بھی موضوع بنایا گیا ہے کہ کیسے یہ معاہدہ عمل میں آیا