اتوار, 24 نومبر 2024


مقدمہ درج ہونے کے 14روز کے اندر چالان عدالتوں میں پیش کئے جائیں

ایمز ٹی وی(لاہور) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت لاہور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او زکو حکم دیا ہے کہ تھانوں میں درج ہونے والی ایف آئی آر کی نقل فوری علاقہ مجسٹریٹ کو بھجوائی جائے۔ سیشن جج لاہور کے علم میں لایا گیا تھا کہ پولیس کے تفتیشی افسران مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر کی نقل علاقہ مجسٹریٹ کے پاس بروقت نہیں بھجواتے جس کی وجہ سے متعلقہ مجسٹریٹ کو علم ہی نہیں ہوتا کہ اس کے علاقے میں کتنی ایف آئی آر زدرج کی گئی ہیں جس پر سیشن جج نے ڈی آئی جی آپریشنز،ایس ایس پی آپریشنزاور تمام تھانوں کے ایس ایچ او کو مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔علاوہ ازیںسیشن جج لاہور نے تمام ایس ایچ او زکو حکم دیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے 14روز کے اندر چالان عدالتوں میں پیش کئے جائیں تاکہ مقدمات کی جلد سماعت کی جا سکے،سیشن جج نے یہ بھی حکم جاری کیاہے کہ جو مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں ان کا مال مقدمہ جس کی ضرورت نہیں اس کو فوری طور پر نیلام کرنے کی کارروائی کی جائے 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment