ھفتہ, 23 نومبر 2024


دھماکے میں مجموعی طورپر آٹھ افراد کی شہادت کی ہوچکی ہے

 

ایمز ٹی وی(لاہور) صوبائی دارلحکومت کے علاقے ڈیفنس میں ہونیوالے بم دھماکے میں ایئرلنک کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹوآفیسر معظم حیات پراچہ ، ایریامنیجر اور اپنے ایک ملازم جاوید اقبال سمیت شہید ہوگئے، معظم حیات پراچہ دھماکے کا نشانہ بننے والے پلازہ میں زیرتعمیر ہوٹل کی فوڈٹیسٹنگ کے لیے گئے تھے
جیسے ہی باہر نکلے تو زوردار دھماکہ ہوگیا جبکہ اس دھماکے سے فرسٹ فلور کی ٹائلیں تک اکھڑگئیں، دھماکے سے 10منٹ قبل ہی معظم حیات پراچہ کے بھائی مظفرپراچہ ہوٹل سے نکلے تھے۔ایئرلنک کمیونیکیشن پاکستان میں ہواوے اور سام سنگ موبائلز کی ڈسٹری بیوٹر ہے اور اپنی کمپنی کے سی ای او کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان نے ’ معظم حیات کی شہادت کو کمیونیکیشن انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان قراردیدیا‘۔
معظم حیات پراچہ کے ساتھ دھماکے میں شہید ہونیوالے جاوید اقبال کے خاندانی ذرائع نے بتایاکہ ڈیفنس زیڈ بلاک میں ہوٹل کھول رہے تھے اور ا س کی تزئین و آرائش کا بیشتر کام مکمل ہوچکا تھا، آج وہاں پر کھانے کی ٹیسٹنگ اور دیگر معیار کا جائزہ لیا جانا تھا ، معظم حیات پراچہ ماڈل ٹاﺅن لاہور جبکہ جاوید اقبال بندیال کے رہائشی تھے ۔
ایئرلنک کمیونیکیشن نے اپنا سفر پی ٹی سی ایل ڈیوائسز کی ڈسٹریبیوشن سے شروع کیا تھا اور اب وہ ٹورازم میں بھی کام کررہے تھے ۔ ایئرلنک کمپنی نے بھی معظم حیات پراچہ کی شہادت کی تصدیق کردی اور ان کی شہادت کو سام سنگ اور ہواوے کے لیے بھی بڑا نقصان قراردیاگیا۔
یادرہے کہ دھماکے میں مجموعی طورپر اب تک آٹھ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں جاوید اقبال اور معظم کے علاوہ اسلم ، شبیر، عمران اور حبیب شامل ہیں جبکہ کم ازکم 20افرادزخمی ہوئے تھے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment