ایمزٹی وی (پنجاب)بھارت نے دریائے چناب کا پانی دوبارہ بگلیہار ڈیم پر روک لیا اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 93 ہزار چار سو بارہ کیوسک سے کم ہوکر57ہزار دو سو اناسی کیوسک ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایریگیشن کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کا مجموعی پانی66724 کیوسک ہے جس میں مقبوضہ کشمیرسے آنیوالے دیگر دو دریاؤں دریائے جموں توی میں 7539 کیوسک پانی اور دریائے مناورتوی میں1906 کیوسک پانی بھی شامل ہے اور ہیڈمرالہ کے مقام سے دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں مرالہ راوی لنک میں 20900کیوسک پانی اور نہر اپر چناب میں12800کیوسک پانی چھوڑ اجارہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے کئی سالوں سے دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچ چکا ہے۔