ھفتہ, 23 نومبر 2024


پُر تشدد واقعات میں شامل وکلاء کو گرفتار کیا جائےاعتزاز احسن

ایمز ٹی وی (لاہور) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر وکلاء کے پرتشدد احتجاج پر دکھ ہوا،ججوں کی بحالی کیلئے ہم نے مظاہرے کئے لیکن ہمارے مظاہروں کے دوران ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وکلاء رہنماﺅں کو آگے بڑھ کر احتجاج روکنا چاہئے اورتشدد واقعات میں شامل وکلاء کو گرفتار کیا جائے،

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ تمام صورتحال میں پنجاب حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے،حکومت تو چاہتی ہے کہ ہنگاموں کے ذریعے ججوں پر زیادہ سے زیادہ دباﺅ بڑھے اور ان کو آزادانہ فیصلوں کے حوالے سے پریشرائزڈ کیا جائے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment