ایمزٹی وی(پنجاب)علامہ اقبالؒ کی 140ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مزار اقبال کو رونق بخشی۔
تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب نے مزار اقبال پر پھول اور چادر چڑھائی اور فاتحہ خانی میں بھی حصہ لیا۔ مفکر پاکستان کے 140 ویں سالگرہ کے موقع پر مزار اقبالؒ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گارڈز کی تبدیلی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
شہباز شریف نے اقبال ؒ کی شاعری سے حاضرین مجلس کے خون کو گرماتے ہوئے کہا!
سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزر گئیں
قسمت تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر
خادم اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے بحیثیت قوم ہم نے اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل نہیں کیا، اگر ہم اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل کرتے تو آج اندھیروں میں نہ بھٹک رہے ہوتے۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقبال کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہےلہذا مسلم لیگ ن اقبال کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ کی قیادت میں پاکستان شاہراہ ترقی پر گامزن ہو گا۔