جمعہ, 22 نومبر 2024


عالمی برادری آگے بڑھ کر اسرائیلی بربریت روکے, شہباز شریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینوں پر ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں، عالمی برادری آگے بڑھ کر اسرائیلی بربریت روکے۔
فلسطین سے یکجہتی کے دن پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان سے ہرسطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقد س منتقل کرنے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment