ایمزٹی وی(راولپنڈی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے کارکن کو جلسے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر ایک سال تک مفت تعلیم دینے کا حکم دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے چکوال میں کالعدم تنظیم داعش کے کارکن انعام الحق کو مسلم لیگ کے جلسے کو بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی دینے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ایک سال تک مقامی ہائی اسکول میں مفت تعلیم دینے کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ ملزم کے کم عمر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے پر نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے دیا گیا، ایک سال بعد ہیڈ ماسٹر کی طرف سے اچھی چال چلن کے سرٹیفکیٹ پر ملزم کو چھوٹ دے دی جائے گی۔