جمعہ, 22 نومبر 2024


شدید دھند نے 4 افراد کی جان لے لی

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج ہے جب کہ حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

زرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شیخوپورہ، فیصل آباد، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، سکھیکی، قصور، کلور کوٹ سمیت کئی علاقوں دھند کے ڈیرے ہیں۔ کوٹ مومن میں حد نگاہ چند میٹررہ گئی، موٹر وے ایم ون کوٹ مومن سے فیصل آباد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے اورموٹروے ایم ٹو اسلام آباد کیلئے بھی بند کردی گئی۔ موٹروے کی بندش کے باعث ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب چیچہ وطنی میں بائی پاس پراے سی کوچ اور آئل ٹینکرمیں تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور18 مسافر زخمی ہوگئے جب کہ اوکاڑہ میں نیشنل ہاٸی وے 50/2 ایل اوکاڑہ باٸی پاس کے قریب دوکاروں کے درمیان تصادم سے 22 سالہ عبدالنبی جاں بحق اوردوافراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، شمالی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اورچند مقامات پرآج بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے جب کہ گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال ڈویژن میں آج رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment