لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
گزشتہ روز پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے پریس کانفرنس کے دوران بسنت پر عائد پابندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بسنت کے منفی پہلوؤں کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کرگیا تھا اس لیے پابندی لگائی گئی،
ایسی تفریح کی اجازت جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے خلاف آئین ہے۔