ھفتہ, 23 نومبر 2024


اوبر اور کریم ٹیکسی سروس میں چلنے والے افراد کیلئے اہم خبر

 

لاہور: پاکستان میں اوبر اور کریم ٹیکسی سروس میں چلنے والی گاڑیوں پر ’ٹیکسی‘ کا لوگو لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ نیوز کے مطابق سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوبر اور کریم پر چلنے والی گاڑیوں کے فرنٹ اور بیک پر ٹیکسی لوگو آویزاں کروایا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایسے کاروبار سے وابستہ گاڑیاں قانوناً ٹیکسی لوگو استعمال کرنے کی پابند ہیں جبکہ لوگو آویزاں کرنے سے شہریوں کو بھی آسانی ہو گی اور ٹریفک کے ’سیلاب‘ میں گاڑی پہچاننے میں آسانی رہے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment