ایمز ٹی وی (لاہور) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے لاہور میں اسٹریٹ چلڈرن کی قریب سےخطاب میں کہاکہ اسٹریٹ چلڈرن اب اسٹیٹ چلڈرن ہیں ،بے سہارا بچے صرف حکومت کی نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہیں ، یہ بچے تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہیں ، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ، انکی ترقی ہماری ترقی ہے۔
ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ کالےشیشوں والی گاڑیوں میں غربت کااحساس نہیں ہوتا، بچوں کا مستقبل کوڑے کاڈھیر نہیں ہونا چاہیے، ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو ہم سب قصوروار ہیں، اگر ہم مل کر کام نہیں کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے ، بچوں کی بھلائی کے لیے کسی بھی علاقے میں جانے کو تیار ہوں۔