راولپنڈی : حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی اسامی کیلئے عمر کی بالائی حد 63سال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2007 ء اور اسکے سیریل نمبر ایک ڈائریکٹر جنرل کالم نمبر 9میں ترمیم کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کی اسامی پر تقرری کیلئے عمر کی بالائی حد 55سے بڑھا کر 63سال کر دی ہے۔ صوبائی حکومت نے نوٹیفیکشنجاری کر دیاہے۔