ھفتہ, 23 نومبر 2024


مزاکرات کامیاب،ہڑتال ختم، شہر کی صفائ شروع

لاہور:لاہور شہر میں صفائ آپریشن بحال کردیا گیا۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نزیر کی سربراہی میں ترک کنٹریکٹرز کے ساتھ اجلاس ہوا.

اجلاس میں ترک کنٹریکٹرز نے بتایا کہ جولائ2018 سے فروری2019 تک10 کروڑ کی کٹوتیاں کی جا چکی ہیں، اور ایک ارب اسی کروڑ روپے ابھی تک ادانہیں کئے گئے۔
ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے بتایا کی ترک کانٹریکٹرز کو ورکرز کی تنخواہوں کی مد میں 6 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی گئی، باقی پیسے بھی ادا کئے جائیں گے۔
چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی صالحہ سعید نے بتایا کہ مزاکرات ہوگئے، جس کی وجہ سے ہڑتال ختم ہو گئ ہے تین سے چار روز میں شہر کوصاف کردیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment