لاہور:محمد عامر کی والدہ انتقال کر گئیں،کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر افسوس ناک خبر ٹویٹ کی۔ کرکٹر عامر کی والدہ کے انتقال کی خبر وائرل ہوئی تو تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سابق اور موجودہ قومی کرکٹرز اور شائقین کرکٹ ، دیگر نے اظہار افسوس کیا۔
سرفراز احمد، وہاب ریاض، بلاول بھٹی، کامران اکمل نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ جب کہ احمد شہزاد، محمد حفیظ، سابق کرکٹر انضمام الحق، اور، دیگر کھلاڑیوں نے دعائے مغفرت کی۔ مرحومہ کی میت نجی ہسپتال سے ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کی گئی۔
جس کے بعد اہل خانہ میت لیکر آبائی علاقے گوجر خان چلے گئے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔جب کہ گوجر خان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔