ھفتہ, 23 نومبر 2024


پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کےلیےپولنگ کاعمل جاری

ملتان : پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ملتان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا باقاعدہ آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

پی پی 218 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 188 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 11ہزار 918 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 91 ہزار 227 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 138پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج کےجوان بھی تعینات ہیں۔

پی پی 218 تحریک انصاف کے رکن مظہر عباس راں کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، ضمنی انتخاب میں اسرار الحق، محمد رمضان، محمد طفیل، شاہد عباس راں، ملک محمد ارشد اور ملک واصف مظہر امیدوار ہیں تاہم اصل مقابلہ تحریک انصاف کے واصف راں اور پیپلز پارٹی کے ارشدراں میں ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار کو مسلم لیگ (ن) کی بھی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی پی 218 سے تحریک انصاف کے مظہر عباس راں 45 ہزار 817 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک محمد عباس 37 ہزار 417 ووٹ مسلم لیگ (ن) کے ظفر احمد نے 25 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment