ھفتہ, 23 نومبر 2024


حمزہ شہباز کے لیے نیب نے بھی حکمت عملی تیار کرلی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔
 
حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی، اس دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔
 
کیس کی سماعت کے پیش نظر نیب نے بھی حکمت عملی تیار کرلی، 2 رکنی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے، ضمانت منسوخ ہونے پر حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تین روز قبل احتساب عدالت کے حکم پر ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن نیب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 
دو روز قبل بھی حمزہ شہباز کی گرفتاری نیب نے چھاپہ مارا تھا لیکن وہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے۔
 
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے، حفاظتی ضمانت پر درخواست کی سماعت کل ہوگی۔
 
 
خیال رہے کہ نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment