ھفتہ, 23 نومبر 2024


دبئی حکومت کا پاکستان کو انمول تحفہ

 
لاہور : متحدہ عرب امارات کی جانب سے شیروں اورچیتوں کا تحفہ لاہور چڑیا گھر پہنچ گیا ، لاہورچڑیاگھر کیلئے 18 شیر اور چیتے تحفے کے طور پر دیئے گئے، شیروں اورچیتوں کی قیمت تقریباً10 کروڑ روپے ہے۔
 
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے لاہور چڑیا گھر کےلئے شیروں اورچیتوں کی آمد پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے-
 
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیروں اور چیتوں کو پنجروں میں رکھنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا، عثمان بزدار نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اس تحفے پر شکر گزار ہیں ۔
 
تحفے میں ملنے والے شیروں اور چیتوں کی قیمت تقریباً 10کروڑ روپے ہے۔
 
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں ، ہماری پوری ٹیم متحد ہے، پنجاب میں ایک ٹیم ورک کے طور پر عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔
 
تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین، غلام سرور خان، صوبائی وزراء، سردار سبطین خان، سید صمصام بخاری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شےخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے لاہور چڑیا گھر کے لئے 18 شیر اور چیتے تحفے کے طورپر دیئے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment