ھفتہ, 23 نومبر 2024


مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

لاہور ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کو پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ دوسری جانب نیب نے کرپشن کیس میں تحقیقات کیلئے رانا مشہود کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم و اسپورٹس پنجاب رانا مشہود کو پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کے الزام میں آٹھ جولائی کو لاہور آفس طلب کرلیا ہے۔

 

ائیرپورٹ ذرائع کا کہناہے کہ رانا مشہود کا نام بلیک میں شامل تھا اور اسی بناء پر انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود کواسپورٹس فیسٹیول میں جاری تحقیقات میں طلب کیا گیا ہے، ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےلیے نیب نے درخواست بھجوادی۔

ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے رانا مشہود کو صاف بتا دیا ہے کہ ان سے مت الجھیں نام بلیک لسٹ سے خارج کرائیں اس کے بعد جہاں چاہے جائیں۔

 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے اس لیے نیب ان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔

ذرائع کے مطابق نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا

نام بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

 

دوسری جانب بیرون ملک روکے جانے پر رانا مشہود نے کہا لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو عملے نے جانے سے روکا ، کہا گیانیب کی جانب سے نام بلیک لسٹ کیاگیا ہے، مسلسل پوچھنے پرعملہ لاعلمی کا اظہار کرتا رہا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا نیب سے رابطے اور کیس دریافت کرنے میں پروازروانہ ہوگئی، نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ میں انہیں مطلوب نہیں، نیب نےواضح کیا رانامشہود کلیئر ہیں جانے دیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment