جمعہ, 22 نومبر 2024


آزادی مارچ کے دوران شادی کا اعلان کروں گا

مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔
 
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت مخالف "آزادی" مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
 
ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوں،کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں کہ آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔
 
جمشید دستی نے مزید کہا کہ 2019 میں شادی کا ارادہ تھا لیکن اس سال تو شادی ہوتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران شادی کا اعلان کروں گا اور 2020 میں سادگی سے شادی کر لوں گا۔
 
پاکستان تحریک انصاف کے سابق اتحادی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment