لاہور: اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی ہے اور انہیں واک کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
ذرائع کےمطابق نواز شریف کو لاہور کے سروسز اسپتال میں داخل ہوئے 12 روز ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل ، گردہ ، بلڈ پریشر اور شوگر کے مسائل اپنی جگہ موجود ہیں، نواز شریف کو پہلی مرتبہ ڈاکٹرز نے واک کرنے کی اجازت دی اور نواز شریف واک بھی کی، نواز شریف کو واک کروانے کا مقصد یہی تھا کہ ان کی صحت کے متعلق بہتری کا معلوم ہوسکے۔
دوسری جانب نواز شریف کے علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت میں بتدریج بہتری آنے لگی ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔