جمعہ, 22 نومبر 2024


پنجاب لوک میلہ 2020 جاری،ہزاروں افراد کی شرکت

 

لاہور: لاہور میں پنجاب لوک میلہ 2020 سجایا گیا جس میں فنکاروں نے دل موہ لینے والی پرفارمنس پيش کرکےسماں باندھ دیا۔سرد موسم کے باوجود شائقين کی بڑی تعداد نے ایونٹ کو انجوائے کررہے ہیں۔

پنجاب لوک میلہ 2020 باغ جناح کے اوپن ائیر تھیٹر میں سجايا گيا۔گلوکارہ کوثر جاپانی نےاپنی میٹھی آواز میں خوبصورت سرائیکی گیت سنا کر خوب داد سمیٹی ۔

گلوکار ندیم عباس نے سريلی آواز کا جادو جگایا تو حاضرین نے بھی دل کھول کر داد دی۔شہنائی اورڈھول کی سنگت میں صحرائی جہاز اور علاقائی فنکاروں کی ثقافتی پرفارمنس دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

گلوکار شیر میانداد نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علیخان کا گايا ہوا صوفیانہ کلام پيش کرکےمحفل لوٹ لی۔ سات روزہ لوک میلےمیں نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے دستکاری کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہيں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment