جمعرات, 21 نومبر 2024


پنجاب ٹیچرزیونین کاپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کےسامنےدھرنا دینےکااعلان

لاہور: ۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینےکااعلان کردیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداروں نے کہاہے کہ ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں حکومت بےحسی کامظاہرہ کررہی ہے۔اپنے حقوق کے اورحکومتی بے حسی پر 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر منگل کو اساتذہ سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دینگے ۔دو سالوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں۔ملازمین خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سفید پوشی کا بھرم رکھنا محال ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment