لاہور: وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے رواں سال بچوں کوبغیرامتحانات کےپاس کرنےکےحوالےسےاپنافیصلہ سنادیاہے۔
نجی چینل کے پروگرام میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کاکہنا تھا کہ کورونا کی شرح دیکھ کر 7 شہروں میں اسکول 2 ہفتے کے لیے بند کیے گئے ہیں جب کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ تعلیمی سال پورا ہو۔
تمام سرکاری اور نجی اسکول باقاعدہ شیڈول پر عمل کریں گے
انہوں نے کہا کہ جہاں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گےموسم بہار کی تعطیلات وہاںلا گو نہیں ہونگی۔ پچھلے سال بچوں کو پروموٹ کیا تھا لیکن اس سال نہیں کریں گے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس کے بعد ملک کے بعض علاقوں میں کورونا کی شرح بڑھنےپر ایک بار پھر کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں مزارات، شادی ہالز اور ان ڈور تقریبات کی اجازت کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جب کہ بعض شہروں میں اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔