لاہور : یکساں نصاب کا کام پہلی سےپانچویں جماعت تک مکمل کرلیاگیا۔اسکولوں کوکتابوں کی تقسیم شروع کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے گرمی کی چھٹیوں سے پہلے طلبا کو نصاب فراہم کردیا جائے گا ۔لاہور میں کتابوں کی تقسیم کے لیے ماڈل ٹاؤن، رائیونڈ ،سٹی، شالیمار اور کینٹ کی تحصیلوں میں 5گودام بنائے گئے ہیں جہاں سے لاہور کے 1112 سکولوں کو کتابیں فراہم کی جانی ہیں۔
ادھر اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام یکساں قومی نصاب کے حوالے سے نجی اور سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کا آغاز 14جولائی سے ہوگا۔
تربیت کے حوالے سے تمام تر انتظامات کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہوں کو دے دی گئی ۔
تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو 8جولائی تک پرائمری تک یکساں نصاب کی ترسیل یقینی بنانے اورپرائمری اساتذہ کی 25جون سے 5جولائی تک ٹریننگ رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے ۔