جمعرات, 25 اپریل 2024


قرآن پاک کی ناظرہ کی تعلیم لازمی:اساتذہ کی کمی پوری نہ ہوئی

لاہور: تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی ناظرہ لازمی تعلیم کےاعلان کےباوجودانتظامات تاحال مکمل نہیں کئےجاسکے۔

دو ہفتے قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذیلی ادارے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے ناظرہ قرآن کےحوالےسے نصاب جاری کیا گیا تاہم اس حوالے سے سرکاری اسکولوں میں انتظامات نہ ہونے کے برابرہیں۔

صوبہ میں 47 ہزار سے زائد سکولوں میں قاری ٹیچرز موجود ہی نہیں اسکولوں میں ناظرہ تعلیم کیلئے اساتذہ ہی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پہلی سے پانچویں جماعت کیلئے ناظرہ تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ 1999 سے پہلے ایک ہزار سے زائداسکولوں میں قاری ٹیچرزبھرتی کئےگئے تھے جن میں سے اکثرپروموشن نہ ہونے سے اسکول چھوڑ گئے ،

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر عربی ٹیچرز کو ذمہ داری دی جائیگی ، بعد میں نئے ٹیچرز رکھنے کا فیصلہ ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment