لاہور: پنجاب بھرمیں تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں سو فیصدحاضری کے ساتھ11اکتوبرسے کھولیں جائیں گے۔
اسکول کھولنے کا فیصلہ کووڈ 19 کیسز میں کمی کے باعث کیاہےتاہم تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پرعمل درآمد لازمی کرائی جائےگی۔
واضح رہےوفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں ہونےوالے این سی او سی کے اجلاس میں بیماری کے پھیلاؤ کی کم سطح اور اسکول ویکسینیشن پروگرام کے آغاز کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو پیر 11 اکتوبر سے معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
یاد رہے اس سے قبل تعلیمی ادارے کووڈ 19 کےبڑھتے کیسزکے پیشِ نظر 50 فیصد حاضری پر عمل در آمد کررہے تھے۔