جمعرات, 18 اپریل 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی :داخلہ برائےسمسٹرخزاں 2021 کی نئی تاریخ کااعلان

لاہور: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2021 کے دوسرےمرحلےکے داخلوں میں توسیع کردی۔


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے ملک بھر سے طلبہ و طالبات کی جانب سے
موصول درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2021کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاالحسنین کے مطابق داخلے کے خواہشمند نئے اور پہلے سے جاری طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ بینکوں کو نئی تاریخ تک داخلہ فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment