اتوار, 08 ستمبر 2024


پنجاب یونیورسٹی:آن لائن داخلہ فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سالانہ2022ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق امیدواروں کیلئے ڈبل فیس بمعہ 500جرمانے کے ساتھ آن لائن پورٹل21تا24جون2022تک کھلا رہے گا۔

امتحانات 27جولائی 2022ء سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ  www.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment