لاہور: انصاف آفٹرنون اسکولز پروگرام کےتحت اساتذہ میں ٹیبلیٹ تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نےبطور مہمان خصوصی نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر تعلیم مراد راس کاکہنا تھاکہ جو ٹیبلیٹ آج دے رہے ہیں وہ چھے مہینے پہلے ہمارے پاس آئے تھے، صوبے بھر کے اساتذہ میں 11475 ٹیبلیٹ تقسیم کرنے جا رہے ہیں،اگلے چند دنوں یہ تمام ٹیبلیٹ اساتذہ تک پہنچ جائیں گے۔تمام ٹیبلیٹس بار کوڈیڈ ہیں، کوئی بھی ان کو کسی قسم کے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کر سکے گا
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائیزیشن کو جتنا فروغ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے دیا پاکستان کے کسی اور ادارے نے نہیں دیا ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے شفافیت کا عمل یقینی بنتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ہم نے 7 ہزار سے زائد سکولوں کو محض 6 ارب روپوں کے عوض اپگریڈ کیاانصاف آفٹرنون اسکولز پروگرام کی بدولت دو سے ڈھائی لاکھ بچے واپس اسکولوں میں آئےاوراس پروگرام کاانصاف آفٹرنون اسکولز پروگرام کا سب سے زیادہ فائدہ ہماری طالبات کو ہوا ۔
اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ا سکول ایجوکیشن پنجاب، سپیشل سیکرٹری، پروگرام ڈائریکٹر PMIU, صوبے بھر کے تمام اضلاع کے سی ای اوز و دیگر موجود تھے ۔